نئی دہلی،15 /جولائی (آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے جنرل سکریٹری اور راجستھان کے انچارج اویناش پانڈے نے کہا کہ اگر ریاست کے سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ نے اپنی غلطیوں کے لیے معافی مانگ لیں تو معاملہ حل ہوسکتا ہے، لیکن ہر چیز کی ایک ڈیڈ لائن ہوتی ہے۔
دراصل نائب وزیر اعلی اور راجستھان کانگریس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد پائلٹ نے واضح کیا ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل نہیں ہو رہے ہیں۔پائلٹ کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر پانڈے نے کہاکہ بھگوان انہیں عقل دے دے،جس پارٹی نے ان کی پرورش کی اور ان سے ایک ذمہ دار لیڈرہونے کی توقع کی۔ ان کو میرا یہ پیغام ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر یہ بات دہرائی کہ اشوک گہلوت حکومت کو گرانے کی سازش میں ملوث تھے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکانگریس پارٹی میں ان کے لیے گنجائش کیوں نہیں ہے؟ پانچ دن سے گنجائش ہی گنجائش ہے۔ان کے لیے لئے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔اگر پائلٹ اپنی غلطی قبول کرلیں اورحکومت کو گرانے کی سازش کے لئے معذرت کرلیں تو پھر بات بن سکتی ہے۔ لیکن ہر چیز کی ایک ڈیڈ لائن ہوتی ہے۔ اگر وہ اپنی غلطیوں پر معافی مانگتے ہیں تو سب کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے۔